بہاولنگر:کار کی تلاشی، 2کلوچرس 1کلو ہیروین برآمد، ملزم گرفتار

بہاولنگر:کار کی تلاشی، 2کلوچرس 1کلو ہیروین برآمد، ملزم گرفتار

  

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیٹرولنگ پولیس اڈاہ نہر گجیانی چیک پوسٹ نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 2 کلو چرس اور ایک کلو ہیرون برآمدکرلی ۔ملزم اور برآمد (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

شدہ منشیات متعلقہ تھانہ کے سپرد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ پولیس اڈاہ نہر گجیانی کے انچارج راؤعرفان نے مخبر کی اطلاح پر ناکہ لگا کر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عاف والا کے رہائشی اکرم نامی ملزم کار سوار کو روک کر تلاشی کے دوران دو کلو چرس اور ایک کلو ہیرون برآمد کر لی اور انچارج چوکی راؤعرفان نے اپنی نفری کے ہمراہ منشیات قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش کی شناخت محمد اکرم ولد عبدالعزیز سکنہ عارف والا کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم منشیات گاڑی نمبری 9132 ایل زیڈ ایف میں لیکر آرہا تھا راؤعرفان کے مطابق ملزم اکرم بڑے پیمانے پر مختلف اضلاع میں منشیات فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے، پیٹرولنگ پولیس ملزم اور اس سے برآمد ہونے والی منشیات پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردی۔پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -