تھانہ قطب پور، جلیل آباد ، الپہ ، شجاع آباد، جلال پور کے علاقوں میں وارداتیں

تھانہ قطب پور، جلیل آباد ، الپہ ، شجاع آباد، جلال پور کے علاقوں میں وارداتیں

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ملتان شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری‘شہری لاکھوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

روپے نقدی‘موٹرسائیکلوں‘ طلائی زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقہ میں عمر حسن کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 20ہزار روپے‘ ایل ای ڈی اور اڑھائی تولہ سونا‘ وقار کے کارخانہ سے 3لاکھ سے زائد مالیتی 30بورے نوار کیمرہ‘جلیل آباد کے علاقہ میں عظیم کے شوروم کے تالے توڑکر50ہزار نقدی‘ممتاز آباد کے علاقہ میں شعیب کی دکان سے نقدی‘ سائیکل اور ٹائرز ‘گلگشت کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ نے ریاض کے30ہزار روپے چوری کرلئے چونگی نمبر 6پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ندیم کا60ہزار مالیتی موبائل ‘الپہ کے علاقہ میں قسور اور کی بیوی سے نقدی‘ شاپنگ‘سونے کے کانٹے چھین لئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں شمشاد بی بی کے گھر سے دو بکریاں‘سٹی جلالپور کے علاقہ میں خلیل احمد اور وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرکے کاررائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -