بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میری ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے، محمد عباس

بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میری ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے، محمد عباس

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر )فاسٹ بالر محمد عباس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میرے اوپر بالنگ کے شعبے میں ذمہ داری بڑھ گئی اورمیری کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھاؤں ،پاکستان کے لیے کھیلنے سے پہلے بہت پیشکشیں ہوئیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور سفر جاری رکھا ۔ایک انٹر ویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ محنت کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھیوں کی سپورٹ سے بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے قابل ہوااور میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ مشکل وقت بھی آیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری ۔پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے پہلے بہت پیشکشیں ہوئیں مگر میں نے اپنے مقصد کے حصول کیلئے بھرپور کاوشیں اور سفر کو جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کارکردگی دکھانے کے بعد میرے اوپر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور میری کوشش ہو تی کہ پاکستان کے لئے مزید اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -