سیموئلز 200ویں ون ڈے میں صفر پر آؤٹ ہونیوالے دوسرے ونڈیز

سیموئلز 200ویں ون ڈے میں صفر پر آؤٹ ہونیوالے دوسرے ونڈیز

  

گوہاٹی(اے پی پی)ویسٹ انڈین بلے باز مارلون سیموئلز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 200 میچز مکمل کر لئے، انہوں نے اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت کے ساتھ 200 میچز مکمل کئے، وہ 200ویں میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے،انہیں چھاہل نے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے روشن مہاناما، نیوزی لینڈ کے کرس کیئرنز، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بھارت کے ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے شعیب ملک اور عبدالرزاق بھی 200ویں میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -