اسلام آباد پولیس موبائل فون کالز ٹریس کرنیوالے آلات سے عاری

اسلام آباد پولیس موبائل فون کالز ٹریس کرنیوالے آلات سے عاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس کے پاس موبائل فون کالز کا پتہ لگانے والے آلات نہیں جو ان کو دہشتگردی اور دیگر جرائم کے مقدمات کی جلد تفتیش میں مدد دے سکیں۔دستاویزات کیمطابق وزارت دفاع نے جی ایس ایم کے حوالے سے مطلع کرنے والے آلہ کو حاصل کرنے کا این او سی آئی سی ٹی پولیس کو جاری نہیں کیا،اسلام آباد پولیس گھناؤنے جرائم کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی تفتیش کے دوران (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
موبائل فون کالز کا پتہ لگانے کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی سے مدد/معاونت حاصل کرتی ہے۔دستاویز کیمطابق ایس پی تحقیقات کو ڈی آئی جی (آپریشن) کے براہ راست زیر نگرانی متعلقہ عہدے دار تعینات کیا گیا ہے جو کہ مختلف موبائل کمپنیوں کے متعلقہ حلقوں سے مسلسل رابطے کرتے ہیں اور اس کی ای میل کے ذریعے کی گئی درخواست پر اس کی جانب سے درکار معلومات کو حاصل کرتے ہیں،موبائل کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی روشنی میں مقدمات کو نمٹایا جاتا ہے۔