ملتان ‘ پیراں غائب روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ پختہ تعمیرات ‘ تھڑے مسمار
ملتان ( سپیشل رپورٹر‘سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تعطیل کے باوجود قبضہ مافیا کے خلاف تجاوزات آپریشن جاری رکھا اس موقع پر چوک کمہارنوالہ پیراں غائب روڈ سمیت متعدد علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا گیا آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی منصور قاضی نے۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں انٹی انکروچمنٹ نے کارروائی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کرتے ہوئے بھاری مشنیری کے ذریعے پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کردیے اور متعدد کو وارننگ دی گئی ۔ اس موقع پرآپریشن کے دوران تاجر برادری نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اپنی نگرانی میں تجاوزات مسمار کراتے رہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے کہا کہ ہدف کی تکمیل تک تجاوزات آپریشن بنا روک ٹوک جاری رہے گا۔تاجر اور سول سوسائٹی قبضہ مافیا کی نشاندھی کرکے قومی زمہ داری نبھائیں۔ادھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے ملتان سمیت ملک بھر میں کارروائیاں کرکے 286مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیااور اربوں روپے کی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرالی ہے۔ اس سلسلے میں ملتان اور نواح میں 42مقامات پر آپریشن کرکے کروڑ ں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرالی ہے ۔بہاولپور میں 22تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ لاہورسمیت دیگر مختلف اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق قومی شاہرات کے نیٹ ورک کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کی نگرانی براہ راست وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کر رہے ہیں ۔ایکشن پلان کے تحت اس پلان کو موثر انداز میں آگے بڑھایاجا رہاہے۔