اشرف بٹ کرکٹ کلب کی سبزہ زار کو 139رنز سے شکست

اشرف بٹ کرکٹ کلب کی سبزہ زار کو 139رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)گزشتہ روز وحدت ایگلٹس کرکٹ گراؤنڈ میں اشرف بٹ میموریل کرکٹ کلب بمقابلہ سبزہ زار لائنز کرکٹ کلب کے درمیان ہوا۔ سبزہ زار کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر محمد اشرف بٹ میموریل کو بیٹنگ کی دعوت دی اشرف بٹ میموریل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں 308رنز بنائے اویس خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے 16چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 108رنز بنائے محمد ارشد بٹ کپتان ہے انہوں نے 52رنز بنائے سبزہ زار کی طرف سے انصر عزیز اور مجیب نے 2,2 وکٹ لئے۔ اشرف بٹ کرکٹ کلب کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ سبزہ زار لائنز صرف 170رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ وقاص خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ذکی شاہ نے 2اوورز رانا سلمان نے 1وکٹ لی میچ کے اختتام پر اشرف بٹ کرکٹ کلب کے چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر فرحت عبا س نے اویس خان کو شیلڈ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ اشرف بٹ میموریل کلب کے کوچ محمد اکبر بٹ نے کہا کہ میرا کلب تسلسل کے ساتھ کرکٹ کے میدانوں میں میرا اور کلب کا نام روشن کر رہا ہے اور ہمارے کلب کی جیت ہمارے کلب کے کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔