شہریوں کو ریلیف دینا ذمہ داری ، کچی آبادیوں کونہیں چھیڑا جائیگا، حسین جہانیاں گردیزی

شہریوں کو ریلیف دینا ذمہ داری ، کچی آبادیوں کونہیں چھیڑا جائیگا، حسین ...

  

’خانیوال (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ‘شہریوں کے مسائل حل کرنے او رانہیں سہولتیں دینا ہماری (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ذمہ داری ہے ‘حکومت پنجاب کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کچی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے ۔ انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس خانیوال میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر 30سے زائد شہروں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی خدمت حقیقی معنو ں میں ہمارا مشن ہے ۔

حسین جہانیاں گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -