پی ٹی آئی علماء و مشائخ ونگ کا اجلاس ‘ ازسر نو ملک گیر تنظیم سازی کا فیصلہ

پی ٹی آئی علماء و مشائخ ونگ کا اجلاس ‘ ازسر نو ملک گیر تنظیم سازی کا فیصلہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی طرف سے علما ومشائخ ونگ کے نوٹیفیکیشنز اور عہدے جعلی قرار ، گزشتہ چنددنوں میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کی خبروں کی پی ٹی آئی علما ونگ نے مکمل تردید کر دی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف علماومشائخ ونگ اور (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

شکایا ت سیل کااعلی سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں تمام شکایا ت کا جائزہ لیا گیا اور علما ومشائخ ونگ کے نوٹیفیکشنز کی مکمل تردید کردی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مفتی عبدالقوی ودیگر رہنما ملک بھر میں باقاعدہ تنظیمی ڈھانچے کے تحت علما ومشائخ ونگ کو تشکیل دیاجائے گا اور ازسرنو ملک گیر تنظیم سازی کی جائے ، اجلاس میں دیگر کئی فیصلے کیئے گئے ، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ارشدداد ، مفتی عبدالقوی ،اعجاز چوہدری ، امان اللہ ودیگر مرکزی رہنماوں نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -