وہاڑی : نہر میں گہرا شگاف ، پانی شہر خموشاں میں داخل ، متعدد قبریں منہدم

وہاڑی : نہر میں گہرا شگاف ، پانی شہر خموشاں میں داخل ، متعدد قبریں منہدم

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)مرکزی جنازگاہ کے قریب سے گزرنے والی نہر میں شگاف پڑنے سے نہر کا پانی قبرستان میں بھی داخل ہو گیا جس سے متعدد قبریں زیر آب آ کر منہدم ہو گئیں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے عملہ کی غفلت سے نہر کی بھل صفائی نہ ہونے اور قریبی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بستیوں کے شہریوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ نہر میں پھینکنے کی وجہ سے پل کے قریب پانی کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے آئے روز نہر ٹوٹ جانا معمول ہے اس سے قبل بھی نہر میں شگاف پڑنے سے پانی قبرستان میں داخل ہو گیا تھا اور بہت سی قبریں زیر آب آنے کے بعد منہدم ہو گئی تھیں آج بھی پانی قبرستان میں داخل ہونے سے متعددقبریں زیر آب آنے سے منہدم ہو گئی ہیں اہلیان علاقہ نے فوری طور پر نہر کی صفائی کروانے اور قریبی بستیوں کے رہائشیوں کو نہر میں کچرا پھینکنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے.جبکہ شہری حلقوں نے محکمہ انہار کے عملے کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -