کرسٹیانو رونالڈو نے ٹاپ فائیو یورپین لیگز میں 400 گولز کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
روم(اے پی پی) شہرہ آفاق پرتگالین سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یورپ کی ٹاپ فائیو فٹ بال لیگز میں کیریئر کے 400 گولز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں، انہوں نے اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ میں یووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے جینوا کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔