جمہوریت کا اصل حسن اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے، فیا ض الحسن چوہان

جمہوریت کا اصل حسن اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے، فیا ض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقا فت فیا ض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ن لیگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے اپوزیشن کو سپیکر پنجاب اسمبلی سے مذاکرات کرنے چا ہیں۔ حمزہ شہباز کو چاہیے کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سمیت بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے میڈیا سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ صو بائی حکومت بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اپوزیشن کا موقف سننے کے لئے تیار ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے۔ ہم کوئی فیصلہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی غیر مو جودگی میں نہیں کرنا چاہتے۔ جمہوریت کا اصل حسن ہی حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اسمبلی کاروائی کو پرامن طریقے سے چلانا صرف حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔ خود عوام اور جمہور پسند حلقے بھی ایوان کی پرامن کاروائی کے راستے میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو معیوب سمجھتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے اراکین سمیت آئیں اور عوام کے وسیع تر مفاد میں قانون سازی کے عمل کو کامیاب کریں ۔
فیاض الحسن چوہان