لکسمبرگ اوپن ٹینس ،جولیا جارجز نے ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

لکسمبرگ اوپن ٹینس ،جولیا جارجز نے ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

  

لکسمبرگ (آئی این پی)جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے لکسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فائنل میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بین کک کو ہرا کر کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل حاصل کیا۔لکسمبرگ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں جولیا جارجز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلینڈا بین کک کوسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -