ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،گرین شرٹس کا مقابلہ آج میزبان اومان سے ہوگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،گرین شرٹس کا مقابلہ آج میزبان اومان سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) پیر کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستانی ٹیم کو تیسرے میچ میں میزبان اومان کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، ایک جیتا اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اومان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے ابتدائی میچ میں جنوبی کوریا کو ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی تاہم دوسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، گرین شرٹس اپنا تیسرا میچ آج پیر کو میزبان اومان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم چوتھے میچ میں 24 اکتوبر کو جاپان جبکہ پانچویں اور آخری میچ میں 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی۔ چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔