’’تبدیلی ڈرامہ‘‘(ن ) لیگ اقتدار میں آکرمہنگائی کنٹرول کرے گی ،احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت کے پاس صرف تبدیلی کا نعرہ تھا کوئی منصوبہ نہیں،نئے وزیر اعظم نے دو ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں، لوگ بجلی کے بل دیں یا بچوں کو روٹی کھلائیں ،ہر چیز مہنگی کر دی گئی یہاں تک کہ موٹر سائیکل کا چالان بھی مہنگا کر دیا گیا ہے،مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف اور مہنگائی کو کنٹرول کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رلانے کا نعرہ لگانے والوں نے غریب آدمی کو رلا دیا ہے،وہ موجودہ حکومت کورسو اہوتے دیکھ رہے ہیں جنھوں نے بجلی مہنگی،اینٹیں مہنگی گیس مہنگی آٹامہنگا کوئی چیز نہ ملی تو چالان ہی مہنگا کر دیا،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے ظالمانہ سلوک کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ماہ کے دوران عوا م کا جینا محال کر دیا ہے الیکشن مہم کے دوران تحریک انصاف نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ منی بجٹ ظالمانہ بجٹ ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ،سوئی گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر کے غریب عوام سے ظلم کیا ہے دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے2ماہ کے دوران حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ہے موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اُن کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دیا سرکاری ملازمین کو ٹیکس میں سے چھوٹ دی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا سرکاری ملازمین، پنشنراور بیواؤں میں پنشن میں اضافہ کیا ،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ (ن) لیگ ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لیے کام کرے گی،مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف اور مہنگائی کو کنٹرول کرے گی۔
احمد یار ہنجرا