اوچ شریف ‘ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ‘ 1 نوجوان جاں بحق

اوچ شریف ‘ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ‘ 1 نوجوان جاں ...

  

اوچ شریف(سٹی رپورٹر )تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک بھائی جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔,پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا,تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بھائی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا,بتایا جاتا ہے نواحی علاقے بدھو والی کے رہائشی دو سگے بھائی موٹر سائیکل پر سودا سلف لے کر واپس جارہے تھے راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے نتیجے میں محمد خالد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بھائی راشد شدید زخمی ہوا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ,حادثہ کی اطلاع گھر میں ملتے ہی کہرام برپا ہو گیا ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -