آسٹریلین فاسٹ باؤلرجوش ہیزل ووڈ کی ٹیم میں واپسی
سڈنی (یواین پی)آسٹریلین فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ نے چار نومبر سے جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عزم ظاہر کردیاتاہم انہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے فٹنس بحال کرنی ہوگی۔ یاد رہے کہ ان کے علاوہ ساتھی پیسر پیٹ کمنز بھی کمر کی انجریز میں مبتلا ہیں۔