پابندیاں غلط ، حکومت میڈیا کی آزادی کو یقینی بنائے : جاوید شاہمی

پابندیاں غلط ، حکومت میڈیا کی آزادی کو یقینی بنائے : جاوید شاہمی

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیا اس وقت بہت دباو میں ہے،میڈیا انڈسٹری سے کئی لوگ بے روزگار کئے جا رہے ہیں،کتاب بینی کا عمل خو ش آئند ہے ، ادبی سرگرمیوں کو جار ی رہنا چاہیئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ دو روزہ بک فیئر کی اختتامی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کتابیں انفارمیشن کا سبب بنتی ہے جو ایک طاقت ہے. میڈیا کی آزادی یقینی بنانی چاہئے ،میڈیا پر پابندیاں لگا کر پاکستان کی سانس بند نہ کریں،اس طرح نہ کریں پاکستان کو آزاد فضاوں میں سانس لینے دیں،میڈیا معاشرے کی آنکھ اور زبان ہے اس موقع پر جاوید ہاشمی نے مختلف بک سٹالز کا بھی معائنہ کیا،بک فیئر کی اختتامی تقریب میں خالد مسعود. خواجہ رضی حیدر‘عرفان احمد‘ میاں جمیل‘عنصر فہیم ‘مظہر عباس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -