ملتان ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شاہانہ اخراجات ، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس ، انکوائری شروع
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پٹرول و ڈیزل ضائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، گاڑیوں کی تعداد وہی لیکن اخراجات میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں پر ایندھن.لبریکنٹس اور مرمت کے نام پر اخراجات کا معاملے پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی کرپشن کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی گاڑیوں کی مرمت پر 2014.15میں 2 کروڑ 5 (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
لاکھ 33ہزار روپے سے زائد رقم خر چ کی کئی۔سال 2015.16 میں مرمت کے نام پر 90 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔سال 2015.16 میں کمپنی کی گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی پر 5 کروڑ 14 لاکھ 94 ہزار روپے اور لبریکنٹس کی خریداری پر50 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہوئے۔سال 2016.17 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔سال 2016.17 میں ایندھن پر5 کروڑ 24 لاکھ31 ہزاراور لبریکنٹس پر 56 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ ہوئے۔سال 2017.18 میں گاڑیوں کی مرمت اور سامان کی خریداری پر 6 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر دی گئی۔سال 2017.18 میں ایندھن پر6 کروڑ 98 لاکھ روپے اور لبریکنٹس پر 57 لاکھ 61 ہزار روپے خرچ کر دیئے ہیں۔واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی دس دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے ڈپٹی کمشنر کرپٹ کمپنی افسران کے خلاف کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی