صاحبزادہ سلطان 2نومبر کو ڈیزرٹ ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

صاحبزادہ سلطان 2نومبر کو ڈیزرٹ ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

  

لاہور( این این آئی )پاکستان میں کار ریسلنگ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے صاحبزادہ سلطان 2نومبر کو دبئی میں منعقدہ ڈیزرٹ ریس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار دبئی کی ریس میں شرکت کررہا ہوں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے ڈاکار ریلی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دبئی ڈیزرٹ ریس میں انگلینڈ، سعودی عرب اورامریکہ سمیت دنیا بھر سے ریسرز شرکت کریں گے جس میں ریسرز کو 90 کلو میٹر صحرا میں دو چکر لگانا ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -