بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، عبدالعلیم

بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، عبدالعلیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور لوگوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سرکاری افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

زندگی کی بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،پبلک سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار بیٹھک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نا اہلی اور بلدیاتی اداروں کو بے وسائل رکھنے کی وجہ سے شہریوں کے وسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جن کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ،سینئر وزیر نے سیکرٹری ہیلتھ کو ٹیلی فون پر ہدایات دیں کہ 130بیڈ ز کے میاں میر ہسپتال کو مکمل طور پر فعال ادارہ بنایا جائے اور ایک ماہ کے اندر آؤٹ اور ان ڈور سمیت تمام شعبوں میں مریضوں کو بھرپور سہولیات فراہم کر کے انہیں رپورٹ پیش کی جائے ،انہوں نے اپنی جیب سے مختلف یونین کونسلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے اور فری ڈسپنسریوں کے قیام کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ایکشن ہو گا اور جائز شکایت دور کرنے میں کسی تاخیرپر سخت کاروائی ہو گی ،انہوں نے مختلف علاقوں میں شہری سہولتوں کے فقدان کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کیلئے ہدایات جاری کیں ، سینئر وزیر نے عمائدین کی طرف سے سیوریج کی نا گفتہ بہ صورتحال ، قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی ،واٹر سپلائی کے مسائل ،گندے نالے کی صورتحال اور دیگر مسائل سنے ،انہوں نے ایک معذور خاتون کی داد رسی کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاو ن کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل سنیں گے اور انہیں جلد از جلد حل بھی کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ یہ سیکرٹریٹ سوموار سے ہفتے تک صبح 10سے شام4بجے تک روزانہ عام آدمی کی مشکلات کے حل کیلئے کھلا ہوا ہے اور کسی بھی محکمے سے شکایت کو دور کرنے کیلئے کوشا ں رہے گا۔

عبدالعلیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -