سری لنکن ویمنزٹیم کاورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان

سری لنکن ویمنزٹیم کاورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان

  

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اسہادی ریناسنگھے اور اینوشی فرننڈو کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، چماری اتاپتو ٹیم کی کپتان برقرار رہیں گی، سری لنکن ویمن ٹیم 10 نومبر کو انگلینڈ ویمن کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان چماری اتاپتو، یسودا مینڈس، ششیکالا سری وررنے، اسہانی، ہسینی پریرا، ایما کنچنا، ریبیکا وانڈورٹ، دیلانی منودارا، نیلاکشی ڈی سلوا، سریپالی ویراکوڈی، اودیشیکا پرابودھانی، سوگندیکا کماری، کویشا دلہاری، اسہادی ریناسنگھے، اینوشی فرننڈو شامل ہیں جبکہ ایمالکا مینڈس، انوشکا سنجیوانی، نیپونی ہنسیکا، ہرشیتھا مداوی اور اینوکا راناویرا کو اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -