ایف سی کی مچھ میں کارروائی کالعدم تنظیم کا دہشت گر د ہلاک

ایف سی کی مچھ میں کارروائی کالعدم تنظیم کا دہشت گر د ہلاک

  

کوئٹہ ( آن لائن)فرنٹیئر کور بلوچستان کا آپریشن ردالفساد کے تحت مچھ کے علاقے گانی پیرا میں کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ترجمان ایف سی ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت مچھ کے علاقے گانی پیرا میں دہشتگردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک جبکہ ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔قبضے میں لیئے گئے اسلحہ میں 4عدد ایس ایم جیز،6عدد رائفلز،مواصلاتی آلات ،دوربین،آئی ای ڈیز ریموٹ،پسٹل،23میگزین اور مختلف ساخت کے سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں، ہلاک دہشتگرد 19اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب ریلوئے لائن پر دھماکے اور لورالائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -