کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ، تین اساتذہ کے جائننگ آرڈر ز منسوخ

کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ، تین اساتذہ کے جائننگ آرڈر ز منسوخ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی من مانیاں سلیکشن بورڈ اورسنڈیکٹ کی منظوری سے مختلف عہدوں پرترقی یاب اساتذہ کے جائننگ آرڈر منسوخ کردیئے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے تین اساتذہ ڈاکٹرمحمدسلیم، ڈاکٹرمحمداشرف، ڈاکٹرجمیل الرحمن کوسلیکشن بورڈ اور(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سنڈیکٹ کی طرف سے پروفیسروں کے عہدوں پرترقی دی گئی اوران کے باقاعدہ جائننگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے لیکن وائس چانسلر نے تینوں اساتذہ کے جائننگ نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے وائس چانسلر کاکہناہے کہ یہ احکامات غیرقانونی طورپرجاری کیے گئے تھے اوروہ بغیرسنڈیکٹ منظوری کے یہ احکامات منسوخ کرسکتے ہیں وائس چانسلر کایہ اقدام سنڈیکٹ کے احکامات کی توہین ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران نے اپنانام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ وائس چانسلر کایہ حکم غیرقانونی ہے یہ احکامات صرف گورنراور چانسلرہی منسوخ کرسکتے ہیں اوروائس چانسلر کواس کاکوئی اختیارنہیں وائس چانسلر دراصل سائنس فیکلٹی میں اپنے من پسند ایک نااہل پروفیسر کوڈین بنواناہے واضح رہے کہ سائنس فیکلٹی میں ڈین کی تقرری کامسئلہ کافی عرصہ سے التواکاشکار ہے انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر مشتاق کے اساتذہ کیساتھ توہین آمیز رویہ سے ملازمین خائف ہیں۔ جب اس سلسلہ میں ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی شہزاد احمد سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے کہاکہ آج اتوار کی چھٹی کے باعث وہ اس سلسلہ میں کسی وضاحت کرنے سے معذور ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -