ایف آئی اے ٹیم کی احمد پور شرقیہ میں کارروائی ‘ ٹریول ایجنٹ گرفتار‘ تفتیش شروع

ایف آئی اے ٹیم کی احمد پور شرقیہ میں کارروائی ‘ ٹریول ایجنٹ گرفتار‘ تفتیش ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ایف ائی اے ٹیم نے احمد پور شرقیہ میں کاروائی کرتے ہوئے، ویزہ فراڈ کیس میں ملوث ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ٹریول ایجنٹ غفران فاروق نے مظہرجاوید سے روس بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ عبدالقادر سے دو ویزوں کے لیے 7 لاکھ (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

44 ہزار روپے لیے ،ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں دو مقدمات درج ہیں ٹریول ایجنٹ نے نہ ویزے لگوائے اور نہ رقم واپس کی تھی، ایف آئی اے نے مقدمات کے اندراج کے بعد احمد پور شرقیہ میں چھاپہ مارا جہاں اسے ساتھی ثقلین سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے سہولت کار کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کوسرکل دفتر ملتان منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کاروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -