افغانستان پارلیمانی انتخابات ، دوسرے روز بھی بم دھماکے ،مزید15شہری جاں بحق ، صرف 253پولنگ سٹیشنوں پرووٹنگ ہوسکی

افغانستان پارلیمانی انتخابات ، دوسرے روز بھی بم دھماکے ،مزید15شہری جاں بحق ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے روز بم دھماکے اور تشددکے واقعات میں مزید 15 افغان شہری جان کی بازی ہار گئے ،یوں دوروزہ الیکشن کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد59 ہوگئی ہے جن میں 9 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ادھر دارالحکومت کابل سمیت 22 صوبوں کے 401 پولنگ سٹیشنوں میں سے صرف 253 پر دوسرے روز پولنگ ہوئی جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 148 پولنگ سٹیشن دوسرے روز بھی بندرہے ۔افغان ذرائع ابلاغ نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صوبائی ترجمان عطا ء اللہ خوگیانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع اچین کے مہمنددرہ میں اتوار کے روز سڑک کنارے بم سے ایک گاڑی جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون اور چھ بچے شامل ہیں جبکہ صوبہ بلخ کے صدرمقام مزارشریف میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہفتہ کی شام ضلع نہرشاہی سے اغواء کرکے قتل کیا گیا ہے اور اس طرح دو روزہ انتخابات کے دوران اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔افغان نائب وزیر داخلہ اختر محمدابراہیمی کے مطابق طالبان نے ہفتہ کے روز 193 حملے کئے جن میں 9 سیکیورٹی اہلکاراور27 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
افغان الیکشن

مزید :

صفحہ اول -