سگریٹ کی چنگاری ، لالا سوہانرا جنگل میں آگ ، کئی درخت جل کر راکھ

سگریٹ کی چنگاری ، لالا سوہانرا جنگل میں آگ ، کئی درخت جل کر راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ بکھا (نمائندہ پاکستان )لال سوہانرا جنگل میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ رہ گیر کے سگریٹ پھینکنے کی وجہ سے آگ لگی لال سوہانرا جنگل میں 30 بورجی کے قریب اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیزی پکڑ لی آگ کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کا عملہ فوری طور پر (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
موقع پر پہنچا اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اس موقع پر ڈی ایف او محکمہ جنگلات لال سوہانرا فضل حسین شاہ کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سخت محنت سے کام لیتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس پر تمام ملازمین خراج تحسین کے لائق ہیں آگ لگنے سے تقریباً 2 کنال رقبہ پر پھیلے جنگل کو معمولی نقصان ہوا۔