زیر تمیر عمارت گرنے سے دھماکہ ، ایک مزدور جاں بحق، 7زخمی

زیر تمیر عمارت گرنے سے دھماکہ ، ایک مزدور جاں بحق، 7زخمی

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر ) چوک چورہٹہ کے قریب بلڈنگ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، حادثہ جیک کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

مدد سے چھت کو اٹھانے کے دوران رونما ہواریسکیو اہلکاروں نے ملبہ سے زخمیوں کونکال کر ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقے چورہٹہ کے قریب حق کالونی میں ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت کو جیک کے ذریعے اونچا کیا جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں ایک جیک سلپ ھونے سے زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں بلڈنگ میں کام کرنے والے آٹھ مزدور اس کی زد میں آگئے ایک مزدور بہادر سر میں جیک اور تعمیراتی میٹریل لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر آٹھ مزدور نصراللہ، وقاص، مصطفی، عطااللہ، اجمل، خلیل، اور صادق زخمی ھو گئے جنہیں رسکیو اھلکاروں نے ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

مزدور ہلاک ‘ زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -