مظفرگڑھ: پیف سکول ٹیچر کا بچے پر وحشیانہ تشدد، اہل خانہ کااحتجاج ، کارروائی کامطالبہ

مظفرگڑھ: پیف سکول ٹیچر کا بچے پر وحشیانہ تشدد، اہل خانہ کااحتجاج ، کارروائی ...

  

چوک مکول نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے الہاق سکول نورالیمان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سیکنڈری سکول کے ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر سات سالہ بچے کا سر پھاڑ ڈالا ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرگڑھ اور سی ای او مظفرگڑھ اور پیف حکام نے کاروائی نہ کی تو شدید احتجاج کریں گے موضع دانڑیں کے رہائشی مرید حسین روہاڑی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کا سات سالہ بیٹا محمد سمیع اللہ پیف سکول نورالیمان سیکنڈری سکول میں اول جماعت کا طالب علم ھے ہفتے والے دن سکول ٹیچر باسط نے معمولی بات پر طیش میں آکر بچے پر ڈنڈوں کی بارش کردی ڈنڈے لگنے سے بچے کے سر پر شدید چوٹیں آئیں سکول میں بچوں سے حیلے بہانوں سے رقوم بٹورنے کا سلسلہ بھی جاری ہے رقم نہ دینے کی بنا پر بچوں کو سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں بچے کو مارنے پر احتجاج کیا تو پرنسپل نے بچے کا نام سکول سے خارج کردینے کی دھمکیاں دیں سی او ایجوکیشن ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرگڑھ پیف حکام اور وزیر تعلیم بچے پر تشدد کرنیوالے ٹیچر کے خلاف کاروائی اور پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کریں بصورتِ دیگر ڈی سی او آفس کے سامنے اہل خانہ سمیت احتجاج کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -