ڈیرہ غازی خان، 2بسوں میں تصادم ،22مسافروں جاں بحق 50سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان، 2بسوں میں تصادم ،22مسافروں جاں بحق 50سے زائد زخمی

  

ڈیرہ غازیخان، چوک مکول(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان میں ملتان روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں دو مسافر بسیں آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث22 افر ا د جاں بحق جبکہ 50سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔جن میں کافی تعداد آپس میں رشتہ داروں کی بھی ہے۔ڈیرہ غازی خان سے ملتان آنیوالی مسافر بس میں ملتان سے آنیوالے افراد سوار تھے جو ڈیرہ غازی خان میں مجلس عزاداری کے بعد واپس گھر آ رہے تھے تھانہ دراہمہ کی حدود میں سامنے سے آنیوالی تیز رفتار عادل شاہ کوچ جو پشاور سے کراچی جا رہی تھی کیساتھ اس کا آمنے سامنے تصادم ہو گیا۔دونوں بسیں ایک دوسرے میں پیوست ہوکر روڈ سے نیچے جا گریں۔ریسکیو اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔اس موقع پر المناک مناظر دیکھنے میں آئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے۔کمشنر،ڈپٹی کمشنر،اور ڈی پی او،ضلع چیئرمین کے علاوہ خون دینے کے خواہشمند شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔جبکہ اس موقع پر ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ ایسے واقعے کے لیے تیار نظر نہ آئی۔ہسپتال میں ناکافی سٹاف کے باعث زخمیوں کی دیکھ بھال میں کافی دشواریاں پیش آئیں۔جبکہ اگر ریسکیو کی ایمبولینسیز کے علاوہ پرائیویٹ ایمبولینسز میدان میں نہ آتیں تو شاید شدید زخمی جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو جاتے۔ ادھر شدید زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ، گورنر پنجاب نے ڈیرہ میں ہونیوالے حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کمشنر ، ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کا بہترین علاج کیا جائے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دی دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -