سٹی گورنمنٹ جنرل بس سٹینڈ پشاور سے لاکھوں کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے : حاجی صاحب شاہ

سٹی گورنمنٹ جنرل بس سٹینڈ پشاور سے لاکھوں کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے : حاجی صاحب ...

  

پشاور(پ ر ) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور جنرل بس سٹینڈ پشاور سے لاکھوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرکے قومی خزانے میں جمع کرتی ہے ضلعی حکومت نے جنرل بس سٹینڈ پشاور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جو کہ اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے نہیں کروائے جنرل منیجر جنرل بس سٹینڈ عابد خان نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے بس سٹینڈ میں بہتری آئی ہے اور خاص طور پر تمام روٹس پر چلنے والی تمام گاڑیاں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں یہ بات خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹروں نے ایک اجلاس میں کہی ۔ اجلاس کی صدارت خیبرٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے ترجمان اور شاہین ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صاحب شاہ کررہے تھے اجلاس میں پشاور پنڈی اونر ایسوسی ایشن ، پشاور مردان اونر ایسوسی ایشن ، پشاور سوات اونر ایسوسی ایشن ، سرحد ٹرانسپورٹ سے وابستہ کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی جن میں حاجی مراد ، خان مہمند ، اعتبار شاہ ، مکر جان ، میاں صاحب اور دیگر ٹرانسپورٹر شریک تھے ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ پشاور میں کئی پرائیویٹ بس سٹینڈ ہیں آر ٹی اے کے سیکرٹری کو چاہیے کہ انہیں بند کیا جائے لیکن سرکاری اہلکار ان بس سٹینڈوں کی بجائے جنرل بس سٹینڈ میں چلنے والی گاڑیوں کے غیر قانونی چالان کررہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جنرل بس سٹینڈ پشاور میں قانونی سٹینڈ ہیں اور ہم حکومت کو باقاعدہ مختلف قسم کے ٹیکس ادا کرتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں کیونکہ ٹرانسپورٹ ہر ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پشاور کی ترقی میں ضلعی حکومت اور اڈہ منیجر کا کا بڑا اہم رول ہے جو کہ قابل ستائش ہے سب سے بڑی بات اڈہ منیجر اور ضلعی حکومت کے اہلکار جنرل بس سٹینڈ کے تمام ٹرانسپورٹروں سے خوش اسلوبی سے بات کرتے ہیں اور اڈے کے مسائل کے حل کے لئے ٹرانسپورٹروں کی رائے کو اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ ہمارے لئے ایک اعزاز ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -