ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کو ’’ہوم گراؤنڈ ‘‘ میں مسلسل دوسری شکست کراچی کی دونوں نشستیں جیت گئی

ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کو ’’ہوم گراؤنڈ ‘‘ میں مسلسل دوسری شکست کراچی کی ...

  

پشاور ، کراچی مظفر آباد(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے شکست جبکہ کراچی کی دونوں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف جیت گئی ہے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 71 کی نشست پر اے این پی کے صلاح الدین نے 11 ہزار 224 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے ذوالفقار 9 ہزار 755 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی پشاور سے دوسری نشست ہاری ہے۔دوسری جانب کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی جیت گئے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے صادق افتخار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی ایس 111 کراچی کے 8 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی کامیاب ہو گئے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی ایک، ایک نشست اور پشاور میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر اتوار کو ووٹنگ ہوئی۔قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تینوں حلقوں کو 25 جولائی کو منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے امیدواروں نے خالی کیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔247 کراچی سے 25 جولائی کو کامیابی حاصل کی تھی تاہم صدرمنتخب ہونے کے بعد نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔۔پی ٹی آئی کے ہی منتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران اسماعیل نے گورنر سندھ مقرر ہونے کے بعد پی ایس۔111 کراچی جنوبی کی نشست کو چھوڑ دیا تھا۔۔خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے حلقہ پی کے۔71 سے 25 جولائی کو پی ٹی آئی کے شاہ فرمان رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہیں گورنر کے پی مقرر کیا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پی کے۔71 میں ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی گورنر کے بھائی سمیت 5 امیدوارمدمقابل ہیں جن میں 3آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفعقار خان پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔اے این پی کے امیدوار صلاح الدین کو متحدہ اپوزیشن کی حمایت حاصل تھی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ و سدھنوتی میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف 20 ہزار 874 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ ایل اے 18 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خان بہادر خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -