مہمند غلنئی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ، مریض مشکلات سے دوچار

مہمند غلنئی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ، مریض مشکلات سے دوچار

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں ڈاکٹروں ک غیر حاضری اور عوام کی موجودگی سے مریضوں ک مشکلات کا سامنا۔ کئی گھنٹے انتظار سے مریض کی بیماری میں اضافہ ۔ گزشتہ روز ہسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن کیلئے جب مریض سرکاری وقت 9بجے پہنچا تو ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور مریض مجبوراً کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے جس سے انکے مرض میں اضافہ ہوگیا ۔ اس طرح ہسپتال میں دیگر سہولیات کی بھی فقدان ہے ہسپتال میں ایکسرے فلم نہ ہونے کی وجہ سے باہر تین سوروپے پر پرائیویٹ ایکسرے کرائے جاتے ہے۔ جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی کوئی سہولت موجود نہیں ہوتی ۔ چھ لاکھ سے زائد آبادی کا واحد سہارا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریض پرائیویٹ یا چارسدہ اور پشاور کو علاج کیلئے جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مریضوں ن ڈی سی مہمند ایم این اے اور دیگر ذمہ داروں سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کو بروقت ڈیوٹی کا پابند بنانے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -