عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

  

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جیونی اور پانوان کا دورہ کیااور عمائدین اور شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو جیونی اور پانوان میں درپیش بجلی، پانی اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔اتوار کے روز وزیراعلیٰ بلوچستا ن سردار جام کمال نے دورہ جیونی اور پانوان کے موقع پر عوامی نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنیادی سہولیات کی فراہمی بلخصوص پانی اور بجلی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا آئینی حق جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔وزیراعلی جام کمال خان نے جیونی جیٹی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے جیوانی کے مقام پانوان پر بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن محمد حاصل کلمتی کے دئیے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی۔

وزیراعلی بلوچستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -