گھمکول شریف میں زائرین کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،صاحبزادہ سمیع اللہ

گھمکول شریف میں زائرین کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،صاحبزادہ سمیع اللہ

  

پشاور (پ ر)کوہاٹ کے علاقے گھمکول شریف میں حضرت زندہ پیر کے 71 ویں عرس کی 3زروہ تقریبات میں شرکت کے لئے پنجاب سمیت چاورں صوبوں اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین کی درگاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر جہاں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں وہیں ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے زائرین کی سہولت کے لئے سٹرکوں پراور چوک چوراہوں میں ٹریفک پولیس اور دیگر اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جو کہ زائرین کو درگاہ جانے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے سکیورٹی مقاصد کے لئے پاک فوج ،پولیس اور ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی جانب سے قائم جوائنٹ کمانڈ پوسٹ گھمکول کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے علاوہ عارضی ہسپتال اور جائے طعام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیں تمام انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سمیع اللہ نے انتظامات کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوسرے شہروں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض اور ضلع انتظامیہ کوہاٹ اس سلسلے میں درگاہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔یاد رہے کہ عرس کی اختتامی تقریب اور دعا آج اتوارکو ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -