پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

  

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چھ اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی کیخلاف اجلاس کا حصہ بننے کی بجائے احتجاج کا سلسلہ جار ی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بھی متوقع ہیں ۔

اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -