ڈیرہ‘ شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کاعمل جاری

ڈیرہ‘ شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کاعمل جاری

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ) حکومت کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ایس ڈی اوخلیل نورکی طرف سے ڈیرہ شہر کے سرکلرروڈ کی درمیانی پٹی پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کاعمل جاری۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پرمحکمہ سی اینڈڈبلیو کے ایس ڈی او خلیل نور نے سٹاف کے ہمراہ ڈیرہ شہرکے سرکلرروڈکی درمیانی پٹی پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے جس سے نہ صرف سرکلرروڈ خوبصورت ہوگیا بلکہ اس کے علاقے کے ماحول پر بھی خوشگواراثرات مرتب ہوں گے ۔ عوامی سماجی اورتجارتی حلقوں نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کی طرف سے شجر کاری مہم میں خوبصورت پودے لگانے پر محکمہ اوراس کے افسران کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -