سوات،پاک فوج نو سال بعد آج اختیارات سول انتظامیہ کے سپرد کر یگی

سوات،پاک فوج نو سال بعد آج اختیارات سول انتظامیہ کے سپرد کر یگی

  

سوات(آ ن لائن)سوات میں نوسال بعد سول اختیارات اور انتظامات پاک فوج سول انتظامیہ کو حوالے کریگی ،اس سلسلے میں سیدوشریف ائرپورٹ میں تقریب منعقد کی جائیگی صوبائی وزیرا علیٰ ،کورکمانڈڑ پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے ،تفصیلات کے مطابق سوات میں نو سال قبل دوران آپریشن سول اختیارات معطل کردیئے گئے اور یہ اختیار ات پاک فوج کو منتقل کردیئے گئے تھے آج یہ اختیارات پاک فوج سے دوبارہ سول انتظامیہ کو سونپے جائینگے ،واضح رہے دوران آپریشن سوات کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع دیراپر ،دیر لوئر ،شانگلہ اور بونیر میں بھی کامیاب آپریشن کے بعد ان اضلاع میں پاک فوج کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے گئے تھے جبکہ سوات کی تحصیل بحرین میں پہلے ہی یہ اختیارات دیرپا امن کے بعد منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

اختیارات منتقل

مزید :

صفحہ اول -