بلوچستان کا این ایف سی سے کٹوتی پروفاق کی مخالفت کا فیصلہ

بلوچستان کا این ایف سی سے کٹوتی پروفاق کی مخالفت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کو 3 فیصد حصہ دینے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) سے تمام چاروں صوبوں کا حصہ کم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔صوبائی مالی امور حکام کے مطابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد این ایف سی میں 3 فیصد حصہ فاٹا کو مختص کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کے رقبے اور آبادی میں اضافے سے حصہ بڑھ جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان اس معاملے پر اپنے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرے گا۔ وفاقی حکومت کے فیصلہ کی منظوری تمام صوبوں کی تائید کے بغیر حاصل ہوجائیگی۔ ساتویں این ایف سی میں صوبوں کو دیے گئے حصے میں کمی نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔
وفاق مخالفت

مزید :

صفحہ اول -