ڈیرہ‘ 22 سالہ نوجوان قتل‘ مقدمہ درج

ڈیرہ‘ 22 سالہ نوجوان قتل‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)علاقہ استرانہ کے جنگلات میں گھر سے اپنے موٹرسائیکل پر مہمان بن کرلے جانے والے ملزم نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کوقتل کردیا‘چودھوان پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پرملزم کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان میں قدرت اللہ قیصرانی ولد عبدالعزیز سکنہ جابے والی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم مزمل بزدارولدربنواز سکنہ لاکھانی مہمان بن کرہمارے گھر آیااورمیرے 22سالہ بھائی شفقت اللہ کواپنے موٹرسائیکل پر بٹھاکرلے گیاجہاں اس نے علاقہ استرانہ کے جنگل میں چھرے کے وارکرکے اس کو قتل کردیااورموقع سے فرارہوگیا۔ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔