سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کا PK۔71 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال اور ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے 51 حساس ترین اور 35 حساس پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے پر امن ضمنی انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ PK/71 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ہے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کی گئی سکیورٹی انتظامات، پولنگ سٹاف کو فراہم کی گئی سہولیات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی سی پی او نے میڈیا نمائندوں سے بھی خصوصی بات چیت کی انہوں نے واضح کیا کہ پر امن ضمنی انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کے محل وقوع کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 19 سو کے قریب جوان دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اس اہم قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر ضمنی انتخابات کے موقع پر عوامی مجمع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اللہ کے فضل سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد، پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر کے دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -