زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں،فواد چودھری

زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں،فواد چودھری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں، اسحاق ڈار کو لانے کے حوالے سے مرحلہ وار کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے حوالے سے مرحلہ وار کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کئی کیسز میں ریلیف دیا گیا۔ زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں۔دریں اثناء انکا مزید کہنا تھا حکومت نے نظام مملکت خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے ایک بیل آؤٹ پیکج کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کیا ہے،عام لوگوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،چین نہ صرف پاکستان کا معاشی بلکہ تذویراتی شراکت دار بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں چوہدری فواد حسین نے کہا فی الوقت ملک کو تقریباً 12ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ ملکی امور چلانے کیلئے سالانہ 28سے 30ارب ڈالر درکار ہیں اور اس خلیج کو عالمی مالیاتی فنڈ کے پیکج کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔حزب اختلاف بدعنوانی کے مقدمات سے راہ فرار کیلئے شور مچارہی ہے تاہم حکومت کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکا اور حکومت آخری بدعنوان کو سزا دلانے تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ چین نہ صرف پاکستان کا معاشی بلکہ تزویراتی شراکت دار بھی ہے۔ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -