بریکوٹ پریس کلب کا ہری پور میں صحافی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بریکوٹ پریس کلب کا ہری پور میں صحافی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریکوٹ (نمائندہ پاکستان ) بریکوٹ پریس کلب کا ہری پور میں صحافی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور صحافی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتار ی کیخلاف نعرے لگا ئے ، اس موقع پر بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ ، ایگریکٹیوکونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ذاکر محمد ، اے این پی تحصیل صدر بختیار خان ، پی ٹی ائی کے اسد علی خان ، ضلعی کونسلر عجب خان ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خا ن ، تحصیل کونسلر تلک کمار خان ، ناظم حماد خان ، نائب ناظم اعزاز خان ، یوتھ کونسلر ابدال خان ، کونسلر جاوید خان ، بالی خان و دیگر نے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے اور ایسے میں صحافیوں کا قتل عام افسوس ناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، حکومت وقت اور ادارے صحافی سہیل خان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ، انہوں نے مقتول کے ورثاء کے لیے شہداء پیکج اور ان کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں صحافیوں کو تحفظ دیا جائے ، اس سلسلے میں بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔