وزیر اعظم عمران خان اپنا بیان واپس لیں ‘ خواجہ ہوتی

وزیر اعظم عمران خان اپنا بیان واپس لیں ‘ خواجہ ہوتی

  

مردان (نما ئندہ پاکستان) پی پی پی کے مرکزی رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سیاستدانوں کو مجرم قرار دیئے جانے کے بات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاستدانوں میں نڈر لیڈر زوالفقار علی بھٹو شہید جنرل ایوب خان اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہے لہذا وزیر اعظم کو اپنے بیان واپس لینا چائیے ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کابینہ اور اردگرد مجرم سیاستدان موجودہے لہذا انہیں اپنے مجرموں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چایئے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس بیان سے اصول پسند سیاستدانوں کو شدید دھچکا لگاہے انہیں اپنے بیان پر سیاستدانوں سے معافی مانگنی چایئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -