مجھے نہیں معلوم مہنگائی کیسے بڑھی ، الیکشن انتظامات اچھے ، میڈیا پریشان ہے ، عارف علوی

مجھے نہیں معلوم مہنگائی کیسے بڑھی ، الیکشن انتظامات اچھے ، میڈیا پریشان ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کے ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ این اے 247 کی نشست ڈاکٹر عارف علوی نے ہی صدر منتخب ہونے کے بعد خالی کی تھی۔ اتوار کے روز ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس فیز سیون میں کے ڈی اے ماڈل سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انتظامات اچھے ہیں اور میڈیا پریشان ہے۔ میڈیا کو یہ معلوم نہیں میں نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ میں نے اپنے پسندیدہ شخص اور پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا۔ تاہم میں یہ بتا نہیں سکتا کس کو ووٹ دیا۔ ایک سوال پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں معلوم مہنگائی کس کی وجہ سے بڑھی ہے۔ 15 روز اور ایک ماہ میں مہنگائی کیسے بڑھ سکتی ہے۔صدر مملکت کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -