می ٹو مہم بھارت کے بعد اب پاکستان میں بھی سر اٹھانے لگی،سلمان صوفی

می ٹو مہم بھارت کے بعد اب پاکستان میں بھی سر اٹھانے لگی،سلمان صوفی

  

ممبئی( خصوصی رپورٹ) می ٹو مہم بھارت میں مقبول ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی متعارف ہو رہی ہے،پاکستان میں کچھ کیسز سامنے آئے ہیں مگر دو تین مہینوں کے دوران یہ تحریک اب یہ پاکستان میں بھی پسند کی جانے لگی ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اور صنفی مساوات کے علمبردار سلمان صوفی نے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سلمان صو فی کو ان کی سماجی خدمات اورصنفی مساوات کے حوالے سے ممبئی میں مدر ٹریسا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا جنسی ہراسانی کے خلاف بھارت میں چلی ہوئی مہم می ٹو یعنی میں بھی اب پاکستان میں بھی سر اٹھانے لگی ہے اوراسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے،اس ضمن میں ہمیں لوگوں کو گمراہ کرنے کی بجائے مثبت رہنمائی دینی چاہئے۔می ٹو مہم انتہائی اہم ہے کہ اس کی موجودگی کے دوران کم از کم جنسی ہراسانی کی شکایات تو منظر عام پر آ جاتی ہیں۔ہمیں اب اس بات کو سمجھنا ہو گا اپنے کردار اوراس کے عمل کے بارے میں سب کو درست رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

می ٹو

مزید :

صفحہ اول -