ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 22 گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے تھانہ پنیالہ ، گومل یونیورسٹی اوریارک کی حدود میں تین سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے ۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 22مشکوک افراد گرفتارکرکے 3بندوق ،8پستول ،2خنجراور63کارتوس برآمدکیے ۔269گھر چیک کرکے ایک کرایہ دار کے کوائف درج نہ ہونے پر ایف آئی آردرج کی ۔ 63ہوٹلز ،152تعلیمی اداروں ،44بس اڈوں کی چیکنگ کی ۔68سنیپ چیکنگ کے دوران 26مشکوک افراد گرفتارکیے ۔ 4اشتہاری ملزمان بھی دھر لیے جب کہ 3.465کلوگرام چرس بھی قبضے میں لے لی۔