ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدرات کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (پیر کو )ہو گا جس میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کی سمری زیرغور آئے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ہے اور بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ 2016-17اور 2017-18کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کی منظوری دینے سے بجلی صارفین پر تقریبا چار سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ای سی سی کے گذشتہ اجلاس میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی سمری مخر کردی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -