وزیراعلیٰ پنجاب وفود سے ملاقات کے دوران زمین پر بیٹھ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب وفود سے ملاقات کے دوران زمین پر بیٹھ گئے

  

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعلی آفس میں وفود کیساتھ ملاقات کے دوران زمین پر بیٹھ گئے۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزارت اعلی کا منصب عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ علم ہے کہ عام آدمی کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں ایک عام آدمی ہوں اور اس کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -