جمال خشوگی پر سعودیہ سے دفاعی معاہدوں منسوخ نہیں ہونے چاہئیں ، ٹرمپ کا یوٹرن

جمال خشوگی پر سعودیہ سے دفاعی معاہدوں منسوخ نہیں ہونے چاہئیں ، ٹرمپ کا یوٹرن

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت پر سعودی عرب کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے، جن کا اب کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے، وہ اس سے مطمئن نہیں۔سعودی عرب کی جانب سے جمال خشوگی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودیہ کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا بڑا اتحادی ہے اور صحافی کے معاملے پر سعودی عرب سے دفاعی معاہدے منسوخ نہیں ہونے چاہئیں،گزشتہ روز سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔تاہم واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ٹرمپ نے سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے، اس معاملے میں دھوکہ دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا۔دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے، 'میں سعودی عرب کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھاپابندیاں ایک آپشن ضرور ہیں لیکن جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کے خاتمے سے ان سے زیادہ ہمیں نقصان ہوگا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل سے لاعلم ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -